: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد (30 اپریل 2026) حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے 18 ماہ کے بچے کے جگر کی کامیابی سے پیوند کاری کرکے ایک نادر کارنامہ انجام دیا۔ گلائکوجن اسٹوریج کی بیماری میں مبتلا بچے کو 14 گھنٹے طویل سرجری کے بعد بچا لیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بچے کے والد کے جگر کا
ایک حصہ نکال کر بچے میں ٹرانسپلانٹ کر دیا۔ پیچیدہ آپریشن آروگیہ شری اسکیم کے تحت مفت کیا گیا تھا۔ وزیر صحت دامودر راجہ نرسمہا نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ سرکاری ہسپتال میں اتنی پیچیدہ سرجری کو انتہائی نایاب قرار دیا جا رہا ہے جبکہ بچے کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔