تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کے سلسلے میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ سکریٹریٹ کو نہایت دلکش انداز میں پروجیکٹر میپنگ لائٹس سے سجایا گیا۔ عمارت کی پوری فصیل پر رنگا رنگ روشنیوں اور تھری ڈی گرافکس کے ذریعے موسیٰ ندی کی تجدیدِ نو کو شاندار بصری نمائش کے طور پر پیش کیا گیا۔ پروجیکشن ڈسپلے میں موسیٰ ندی کے مستقبل کے منصوبے، اس کی صفائی، خوبصورتی، جدید
انفراسٹرکچر، گرین اسپیسز اور واٹر مینجمنٹ سے متعلق مختلف مراحل کو دلچسپ ویژولز کے ساتھ دکھایا گیا۔ یہ منظر نہ صرف سکریٹریٹ کو ایک نئی شان بخشتا رہا بلکہ عوام اور شرکاء کو تلنگانہ حکومت کی ترقیاتی حکمتِ عملی کا واضح تصور بھی فراہم کرتا رہا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے سکریٹریٹ کے اطراف جمع ہو کر اس شاندار روشنیوں کے شو کو دیکھا اور مقامی ترقی کے اس وژن کی خوب تعریف کی۔