ذرائع:
عثمانیہ یونیورسٹی میں ناقص کھانے کے خلاف طلبہ نے گوداوری ہاسٹل کے سامنے احتجاج کیا۔ طلبہ کا الزام ہے کہ کنٹریکٹر غیر معیاری کھانا فراہم کر
رہا ہے جس سے کئی طلبہ بیمار پڑ گئے۔ شکایت کرنے پر کنٹریکٹر نے لاپرواہی کا رویہ اختیار کیا۔ طلبہ نے انتظامیہ سے فوری کارروائی اور معیاری کھانے کی فراہمی کا مطالبہ کیا، جبکہ پولیس نے کیمپس میں سیکیورٹی بڑھا دی۔