: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،27 جولائی (اعتماد) تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی نے حیدرآباد کے پرانے شہر میں برقی بلس کی وصولی کی ذمہ داری ادانی کمپنی کو دینے حکومت کے فیصلہ کی شدید مخالفت کی ہے ریاستی اسمبلی میں بجٹ مباحث کے دوران اپنے خطاب میں جناب اکبرالدین اویسی نے حکومت سے سوال کیا کہ کیا پرانے شہر
میں ہی برقی کی چوری ہوتی ہے ؟ ریاست کے دیگر علاقوں میں برقی چوری نہیں ہوتی ؟ کیوں پرانے شہر کو پائلٹ پراجیکٹ کے تحت انتخاب کیا گیا۔ کیوں چیف منسٹر ریونت ریڈی کے حلقہ کوڑنگل کو پائلٹ پراجیکٹ کے تحت انتخاب نہیں کیا گیا۔انہوں نے حکومت سے پوچھا کہ ریاستی وزرا اتم کمار ریڈی اور سریدھر بابو کے حلقہ میں بھی پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا سکتا ہے