دہلی 4 دسمبر 2025 (ذرائع) تاریخی عجوبہ تاج محل کے بارے میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ راج کمار چ نے لوک سبھا میں سنسنی خیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ تاج محل کی حفاظت سے متعلق سخت قوانین آگرہ کے لئے عذاب بن چکے ہیں۔ان کے مطابق تاج ٹراپیزیم زون اور این جی ٹی کی سخت پابندیاں آگرہ میں صنعتوں کے قیام میں بڑی رکاوٹ
ہیں جس کے نتیجے میں صنعتی ترقی رک گئی ہے اور نوجوانوں میں بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔راج کمار نے مطالبہ کیا کہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ترقی کو بھی متوازن انداز میں آگے بڑھایا جائے اور اس کیلئے آگرہ میں آئی ٹی ہب قائم کیا جائے تاکہ روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں اور علاقہ معاشی طور پر مضبوط ہوسکے۔