: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد:تلنگانہ بھرمیں آج سال نو تقاریب کیلئے زور وشور سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔نئے سال کے استقبال کے لئے جگہ جگہ جشن منایاجائےگا۔جس کے پیش نظر خاص طورپر نوجوانوں میں جوش وخروش دیکھاجارہایے۔جبکہ پولیس نئے سال کے پس منظر میں خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔پولیس کی جانب سے حالت نشہ میں گاڑی نہ چلانے کی اپیل کی جارہی ہے۔اورضرورت پڑنے پر ٹیکسی اور آٹو بک کرنے کامشورہ دیاجارہاہے۔ پولیس نے بتایا کہ آج رات 8 بجے سے ڈرنک ڈرائیو اورڈرگ ڈیٹیکشن ٹسٹ کئے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیاکہ اگر شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئےتو سخت
کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے خبردار کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پرگاڑیوں کو ضبط کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا اور 10ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چھ ماہ قید کا امکان ہے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ تیز رفتار گاڑی چلانے اور عوام کیلئے پریشانی کا باعث بننے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ڈی جی پی آفس سےتمام پولس کمشنریٹ اور ایس پی دفاتر کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ ریاست بھر کے تمام ٹریفک اور لاء اینڈ آرڈر پولیس اسٹیشنوں کے تحت چیک پائنٹس قائم کرنے اور بریتھ انالائزر ٹسٹ کرنے کو لازمی قرار دیاگیاہے۔