the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 8 جون (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں آکسیجن اور انسانیت کی کمی کی وجہ سے جس طرح سے بڑی تعداد میں لوگوں کی موت ہوئی ہے وہ ایک بڑا جرم ہے۔ اور اس کے لئے ذمہ دار افراد کے خلاف فوجداری کارروائی کی جانی چاہئے۔
مسٹر گاندھی نے منگل کے روز ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’بی جے پی حکومت میں آکسیجن اور انسانیت دونوں کی شدید قلت ہے۔ اس خوفناک جرم کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہئے۔ دکھ کے اس ماحول میں مرنے والوں کے لواحقین سے میری ہمدردی‘‘۔
مسز واڈرا نے قبرستانوں و شمشان گھاٹوں اور کووڈ سے ہونے والی اموات کے سرکاری اعداد و شمار کے مابین فرق پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ’’کووڈ کی



وجہ سے ہوئیں اموات کے بارے میں حکومت کے اعداد و شمار اور شمشانوں ۔ قبرستانوں کے اعداد و شمار میں اتنا فرق کیوں؟ مودی حکومت نے اعداد و شمار کو بیداری پھیلانے اور کوو ڈ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا ذریعہ بنانے کی بجائے پروپیگنڈا کرنے کا ذریعہ کیوں بنادیا؟۔
ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے اپنی ’ذمہ دار کون‘ مہم کے تحت حکومت کے متضاد بیانات کا حوالہ دیا -
’’وزیر اعظم: میں نے آکسیجن کی کمی نہیں ہونےدی‘‘۔
’’وزیر اعلی: آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ۔ قلت کی افواہیں پھیلانے والوں کی جائداد ضبط ہو گی‘‘۔
’’وزیر: مریضوں کو ضرورت کے مطابق آکسیجن دیں۔ زیادہ آکسیجن نہ دیں‘‘۔
’’آگرہ ہسپتال: آکسیجن ختم تھی۔ 22 مریضوں کی آکسیجن بند کرکے موکڈرل کی۔ ذمہ دار کون؟ ‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.