: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
محبوب نگر:ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے آر ٹی سی بس سے سفر کیا۔ انہوں نے اتوار کو محبوب نگر ضلع میں گوڑہ سنگھ کی میٹنگ کیلئے روانہ ہونےکے موقع پر حیدرآباد سے شاد نگر تک آر ٹی سی بس کا سفر کیا۔ انہوں نے نارائن پیٹ ڈپو سے تعلق رکھنے والی بس کے مسافروں سے بات کی۔ بس میں انہوں نے بیٹھے بغیرمسافروں سے مفت بس سفراسکیم کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے خواتین مسافروں کی خیریت دریافت کی اور سب سے مفت سفر کے بارے میں استفسار کیا۔ریاستی وزیر
پونم پربھاکر نے کہا کہ یہ کانگریس حکومت کیلئے یہ اعزاز ہےکہ خواتین مسافر مفت سفر سے بہت خوش ہیں۔ وہ شاد نگر کے مضافات میں ہوٹل 44 ڈھابہ پر بس سے اترے۔ جیسے ہی وہ بس سے اترے، مقامی ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر، سابق ایم ایل اے پرتاپ ریڈی، سابق زیڈ پی ٹی سی شیام سندر ریڈی، سابق ایم پی پی شیواشنکر گوڑ اور دیگر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے ساتھیوں کے ساتھ بس کے سفر کے بارے میں اپنے تجربات کا اشتراک کیا۔ بہت سے لوگوں نے بس کاسفر کرنے پر ریاستی وزیر کی ستائش کی۔