the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

سعودی عرب کے بس حادثہ میں شہید حاجیوں کی تدفین کہا ہونی چاہیے؟

مدینہ شریف
حیدرآباد
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:  کانفیڈریشن آف مائناریٹی انسٹی ٹیوشنس کے زیراہتمام ایک روزہ اردوکانفرنس،مشاعرہ وایوارڈ تقریب کاانعقادعمل میں لایاجارہا ہے۔ جس کا عنوان”اردو رابطے کی زبان امن کا پیغام“ ر رکھاگیا ہے۔ ار دوکانفرنس 22نومبر، بروز ہفتہ صبح 9:30بجے، بمقام کے ایل این پرساد آڈیٹوریم، ایف ٹی سی سی آئی ریڈ ہلز میں منعقد ہوگی۔محمداظہرالدین(وزیراقلیتی بہبود وپبلک انٹرپرائزز)اورمحمد ماجد حسین (رکن اسمبلی نامپلی) مہمانان خصوصی ہوں گے۔ طاہربن حمدان(صدر تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی)، پروفیسر عین الحسن(وائس چانسلر،مانو)، محمدسلیمان صدیقی (سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی)، ایس اے ھدیٰ آئی پی ایس،سرپرست و چیئرمین کانفرنس کمیٹی)، اشتیاق احمد (رجسٹرار مانو) اور محمد افتخار الدین (اعزازی سکریٹری میسکو) مہمانان اعزازی ہوں گے۔ کانفرنس سے ڈاکٹر رضوانہ بیگم، ثمینہ بیگم ڈاکٹرجاوید کمال، پروفیسر خواجہ نصیر الدین، سید عارف، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد، ڈاکٹر سید انعام الرحمن غیور، ڈاکٹر شاہدہ مرتضیٰ، ایم اے ماجد، ڈکٹرعابد معزاور پروفیسر محمد مسعود احمد کانفرنس کے مختلف سیشنس سے خطاب کریں گے ۔سیشن کا صدارتی خطاب پروفیسر صدیق محمد محمود ادا



کریں گے۔ اختتامی سیشن کے مہمانا ن خصوصی اے لکشمن کمار (وزیر برائے ایس سی ڈیولپمنٹ وٹرائیبل ویلفیر)اور طارق انصاری(چیئرمین تلنگانہ مائناریٹی کمیشن) ہوں گے جبکہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد صفی اللہ (جینکو)، انور احمد(منیجنگ ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن)، ڈاکٹر محمدیوسف اعظم (صدر آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی اور ڈاکٹرمحمد انور (چیئرمین کیاٹ اکیڈیمی) شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے دوران ممتاز اردو صحافیوں، منتخب نمائندگان، اور مختلف اداروں و انجمنوں کے سربراہان کو ان کی اردو خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزازات پیش کیے جائیں گے۔ سمینار میں پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر اسپاٹ رجسٹریشن بھی دستیاب رہے گا جس کیلئے محدود نشستیں ہیں۔29نومبر بروز ہفتہ، 8بجے خواجہ شوق ہال، اردومسکن،خلوت میں مشاعرہ ہوگا۔ایم ایس فارق صدر کومی، خلیل الرحمن جنرل سکریٹری،احمدادریس شریف(خزانچی)، محمد منظوراحمد کنوینر اور محمدوقار احمد کو کنوینر نے تمام محبانِ اردو، طلبہ، اساتذہ، شعراء، ادیبوں، محققین، سماجی و ثقافتی شخصیات اور کمیونٹی اراکین سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اس ایک روزہ کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے اردو تحریک کو مضبوط کریں اور آنے والی نسلوں کے لیے اردو کے تحفظ و فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.