the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:ریاستی وزیرآبپاشی اتم کمار ریڈی نے انجینئروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سال کے آخر تک ساڑھے چار تا پانچ لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی فراہم کرنے کے نشانہ کے ساتھ پروجیکٹوں کے کاموں میں تیزی لانے اور اس مقصد کے لئے خصوصی اقدامات کریں۔ ریاستی وزیر نے حیدرآبادکے جل سودھا میں عہدیداروں اور انجینئروں کے ساتھ پروجیکٹ کے کاموں اور پانی چھوڑنے کے مسائل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پربات کرتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سابقہ ​​حکمرانوں نے محکمہ آبپاشی میں بڑے پیمانے پر قرض کیا، جس کے خاطر خواہ نتائج نہیں حاصل ہوسکے۔ فی الحال، محکمہ آبپاشی میں ضروری فنڈز کے



ساتھ آبپاشی میں توسیع  کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئے منصوبوں سے آبپاشی کے معاملے میں تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور کام بروقت مکمل کیا جائے۔ اتم کمار ریڈی نے تجویز پیش کی کہ آنے والے جون تک نئے آبپاشی پراجیکٹس کے کام کو تیز کیا جائے۔ وزیر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کرشنا اور گوداوری طاس میں تقریباً 18 پراجکٹس اس سال کے آخر تک مختلف پیکجوں کے تحت پانی فراہم کریں گے۔ریاستی وزیر نے کہا کہ کالیشورم کے تحت پیش آئیں من مانیوں کی ویجیلنس جانچ شروع ہوگئی ہے۔انہوں نے عہدیداروں کو چھوٹے کالیشورم پروجیکٹ کے کاموں کو مکمل کرنے اور منتھنی حلقہ کو سیراب کرنے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.