the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
اعتمادنیوز:

حیدرآباد:بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہاکہ میرے لئے واحد پرچم وہ ہے جو تمام ہندوستانیوں کے اتحاد کی علامت ہے جو ترنگاہے۔ انصاف کا واحد پرچم یا جھنڈا ہندوستانی ترنگا ہے۔ ایک عقیدے کی علامت کو پوری انسانیت کی علامت کہنا عجیب وغریب بات ہے۔یہ بات اور بھی عجیب و غریب اس وقت ہوتی ہے جب دستوری عہدوں پر فائز ذمہ داران بولتے ہیں۔بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی صدر مجلس نے چیف جسٹس آف انڈیا وائی چندر چوڑ کی جانب سے گجرات کے راج کوٹ کے دورے کے بعد ان کے ایک بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار



کیا۔ جسٹس چندر چوڑ نے راجکوٹ کے دورے کے موقع پر ایک مندر میں درشن کے بعد یہ بیان دیاتھا کہ ضلعی عدالتوں کے ججس کو مندروں پر لہرائے جانے والے جھنڈوں یا پرچموں سے متاثر ہونا چاہئے جو ہم سب کو ایک ساتھ باندھ کر رکھتے ہیں تاکہ انصاف کا پرچم آنے والی نسلوں تک لہراتا رہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے دوارکا میں سومناتھ مندر پر لہرانے والے پرچم سے متاثر ہوکر یہ بیان دیاتھا۔ اس بیان کو وزیر اعظم نریندر مودی نے شیئر کیا۔ انہوں نے اسے راجکوٹ کو سمجھنے کی ایک بہترین مثال قرار دیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا کے بیان اور وزیر اعظم کی جانب سے تبصر ے پر ملک بھر میں دانشوروں کی جانب سے اس پر سوالات کھڑے کئے جارہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.