the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:ہندوستان آنے والے دنوں میں ملک کے ہر ضلع میں جدید ہیلی پورٹ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے آج حیدرآباد میں ونگس انڈیا 2024 کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ دو سالہ تقریب کا آج شہر کے بیگم پیٹ ایئرپورٹ کے وسیع و عریض لان میں رنگا رنگ آغاز ہوا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں آخری میل کنیکٹوٹی فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ سیول ایوی ایشن کے شعبے کو وسیع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
جیوتی رادتیہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں حکومت نے پچھلے دس سالوں میں 74 ہوائی اڈوں، ہیلی پورٹس اور واٹر ڈرومس کی تعمیر اور جدید کاری کی ہے اور یہ تعداد 2030 تک 200 تک لے جانا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ مسافروں کی آمدورفت 153 ملین ہے اور یہ توقع ہے کہ 2030 تک 300 ملین تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیول ایوی ایشن میں 85 فیصد صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ابھی باقی ہے اور حکومت طریقہ کار کو آزاد کر رہی ہے اور اس سمت میں حائل رکاوٹوں کو دور کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر نے



کہا کہ حکومت سیول ایوی ایشن میں خواتین کو بااختیار بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور ڈرون سیکٹر میں ٹریننگ اور سبسڈی اور مدد فراہم کرکے 10000 خواتین کو تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اڑان 5.3 پالیسی کے آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے، جیوتیرادتیہ نے کہا کہ اڑان اسکیم علاقائی رابطوں کو فروغ دے رہی ہے اور اس اسکیم کے آغاز کے بعد پانچ نئی علاقائی ایئر لائنز میدان میں آگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پاس آنے والے دنوں میں ترقیاتی منصوبے ہیں اور اس میں 2047 تک 20 ٹریلین کی معیشت کو سہارا دینے کی صلاحیت ہے۔
شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر مملکت وی کے سنگھ نے بھی بات کی۔دو سالہ تقریب میں 100 سے زائد ممالک کے تقریباً 1500 مندوبین اور تقریباً 5000 کاروباری نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔ تقریباً 25 طیارے نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔ ایئر انڈیا ملک میں پہلی بار اپنے ایئربس اے 350 اوراس کے ایکس 777 طیارے کی نقاب کشائی کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ اپنے مقامی سیول پلیٹ فارمز کی نمائش کر رہا ہے جیسے ہندوستان -228 ہوائی جہاز اور اپ گریڈ شدہ دھرو ہیلی کاپٹر ڈسپلے پر ہیں۔ یہ تقریب 21 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.