the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
نئی دہلی ،9 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو قومی داخلہ اور اہلیتی ٹسٹ ( این ای ای ٹی) پی جی 2021 کے سینٹر کی تبدیلی سے متعلق اجازت مانگنے والی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا درخواست گزار ڈاکٹروں نے نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن (این بی ای) سے درخواست کی تھی کہ وہ امتحان کے انعقاد کے لیے ہدایات جاری کرے جب تک کہ امتحانی مراکز کی تبدیلی کی اجازت نہ دی جائے جسٹس ادے امیش للت ، جسٹس ایس روندربھٹ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست خارج کرتے ہوئے



کہا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور چھوٹی سفری پابندیاں فی الحال برقرار ہیں۔
عدالت نے درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہونے والی سینئر ایڈووکیٹ میناکشی اروڑہ کے دلائل کو مسترد کردیا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کیرالہ اور ملک کے دیگر حصوں میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
جسٹس للت نے کہا کہ اب کورونا کی صورتحال بدل گئی ہے۔ دو منزلوں کے درمیان پروازیں باقاعدہ شروع ہو گئی ہیں۔ یہی نہیں ، ویکسینیشن میں اضافہ ہوا ہے اور کیسز کی شدت میں کمی آئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.