the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

مالدہ:کانگریس لیڈر اوررکن پارلیمنٹ راہول گاندھی اپنی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے ساتھ بنگال کے مالدہ ضلع پہنچے۔یاترا کے دوران اچانک بعض لوگوں نے راہول گاندھی کی گاڑی پر پتھروں سے حملہ کر دیا۔ اس واقعہ میں گاڑی کی پچھلے حصہ کا شیشہ ٹوٹ گیا لیکن یہ راحت کی بات ہے کہ راہل گاندھی کو اس واقعہ میں کوئی چوٹ نہیں آئی اور وہ محفوظ ہیں۔واضح رہے کہ یہ حملہ مالدہ کے ہریش چندر پور علاقے میں اس وقت ہوا جب یاترا بہار سے دوبارہ مغربی بنگال میں داخل ہوئی۔
راہول گاندھی کی گاڑی پر پتھراؤ معاملے کے تعلق سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے



کہاکہ بھیڑ میں سے کسی نے پیچھے سے پتھر پھینکا ہوگا۔ پولیس فورس ہمیں نظر انداز کر رہی ہے۔ اس غفلت کی وجہ سے کئی واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ یہ چھوٹا واقعہ ہے لیکن بڑا واقعہ بھی ہوسکتا ہے۔
کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا منی پور سے 14 جنوری کو شروع ہوئی تھی۔ ان کایاترا منی پور سے شروع ہوئی اور ناگالینڈ پہنچی۔ اس کے بعد یہ اروناچل پردیش اور آسام سے ہوتے ہوئے مغربی بنگال پہنچی۔ اس کے بعد یاترا بہار کے پورنیا پہنچی، جس کے بعد ایک بار پھر یاترا مغربی بنگال کے مالدہ پہنچی۔ جیسے ہی راہل گاندھی کی یاترا مالدہ پہنچی،بعض نامعلوم لوگوں نے گاڑی پر پتھروں سے حملہ کردیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.