the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

بنگلورو:کرناٹک سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈی کے سریش نے جمعرات کو جنوب ہند کے لئے الگ ملک کا مطالبہ کرتے ہوئے سبھی کو حیرت میں ڈال دیاہے۔انہوں نے مرکزی حکومت پر ٹیکسوں کو جنوب سے شمال کی طرف موڑنے کا الزام لگایا۔ کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار کے بھائی، بنگلورو دیہی حلقےکے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈی کے سریش نے مرکز میں برسراقتدار بی جے پی حکومت سے ناراضگی کااظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکز جنوب ہند کے ساتھ امتیازی سلوک جاری رکھے گا، اگر مناسب فنڈز فراہم نہیں کئے گئے تو وہ جنوبی ہند کی ریاستوں کے لوگوں کے لئے الگ ملک کا مطالبہ کریں گے۔اگر گرانٹس کی تفریق کو درست نہ



کیا گیا تو الگ ملک دیں۔ اگر گرانٹس میں امتیازی سلوک اسی طرح جاری رہا تو یہ ناگزیر ہے کہ جنوبی ہندوستانی ایک الگ قوم کے لئے آواز اٹھائیں گے۔ ہمیں مرکزی فنڈز میں سے اپنا حصہ نہیں مل رہا ہے۔ ہمارا پیسہ شمالی ہندوستان کو دیا جا رہا ہے۔ مرکز تمام معاملات میں ریاست کے ساتھ ناانصافی کر رہا ہے۔ ہندی والے ہم پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو فنڈز کی تقسیم میں ہمیشہ ناانصافی ہوتی ہے۔
اس دوران ڈی کے سریش نے بھی مرکزی بجٹ پر ردعمل ظاہرکیا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابی بجٹ ہے، کوئی نئی بات نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عبوری بجٹ میں صرف نام بدلے گئے اور کچھ اسکیموں کو سنسکرت کےنام دیئے گئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.