the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
ذرائع:

نیلور:متحدہ آندھراپردیش کے پرنسپل چیف سکریٹری کی حیثیت سےخدمات انجام دینے والے ریٹائرڈ آئی اے ایس آفسر جنت حسین کاانتقال ہوگیاہے ۔ ان کا انتقال جمعہ کی علی الصبح سلورپیٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔ وہ گزشتہ چندبرسوں سے الزائمر کے مرض میں متاثرتھے۔
1977 کے آئی اے ایس بیچ سے تعلق رکھنےوالے جنت حسین نے نیلور کے کلکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔متحدہ آندھراپردیش میں سابقہ چیف منسٹرس این  چندرابابو نائیڈو اور وائی ایس راج شیکھر ریڈی کےدور میں جنت حسین نے اسپیشل چیف سکریٹری کی حیثیت سےخدمات انجام دیں تھیں۔اور وہ 31 دسمبر 2010 کو اسپیشل چیف سکریٹری



کی حیثیت سے ریٹائر ہوئےتھے۔بعد میں انہوں نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے چیف کمشنر کا چارج سنبھالا۔ وہ 2014 تک اس عہدے پرفائز رہے۔
جنت حسین نے چار دہائیوں تک سرکاری افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔واضح رہے کہ جنت حسین جب پرنسپل چیف سکریٹری کے عہدے پر فائزتھے اس وقت حلف لینے کے بعدبحیثیت چیف منسٹر آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی نے مفت بجلی اسکیم کی فائیل پر پہلی دستخط کی تھی۔لواحقین میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔جنت حسین آندھراپردیش کےسلورپیٹ میں اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ رہ رہے تھے۔بتایا جارہاہے کہ 24فروری کوحیدرآباد کے پنجہ گٹہ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئےگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.