the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع: 

حیدرآباد: ڈسٹرکٹ سلکشن کمیٹی (ڈی ایس سی 2024)کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہونے والا ہے۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 2اپریل ہے۔ محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے سرکاری اور مقامی اداروں کے اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتی کے لئے ڈی ایس سی کا اعلامیہ جاری کیاگیا ہے جس کے تحت 11,062جائیداروں پر بھرتی کی جائے گی۔ کانگریس حکومت نے ی ایس سی 2023کے اعلامیہ کو منسوخ کردیا ہے جس کے تحت بی آر ایس حکومت نے 5,089جائیدادوں کی بھرتی کا اعلان کیاتھا۔ نئے اعلامیہ کے مطابق ڈی ایس سی کے ذریعہ سکنڈری گریڈ ٹیچرس (ایس جی ٹی)کی6508، اسکول اسسٹنٹس کی2629،لسانی پنڈتوں کی 727اور فزیکل ایجو کیشن ٹیچرس (پی ای ٹی) کی 182جائیدادوں کے علاوہ اسپیشل ایجوکیشن ٹیچرس کی 1016جائیدادوں پر بھرتی کی جائے گی جس میں 220جائیدادوں ایس اے



کیڈر کے تحت اور 796جائیدادیں ایس جی ٹی کیڈر کے تحت بھرتی کی جائیں گی۔ تقرری کا امتحان کمپیوٹر پر مبنی ہوگا جو محبو ب نگر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میدک، نظام آباد، عاد ل آباد، کریم نگر، ورنگل، کھمم، نلگنڈہ اور سنگاریڈی اضلاع میں منعقد کیاجائے گا۔ میدوار درخواست فارم داخل کرتے وقت اپنے امتحانی مراکز کا انتخاب کرسکتے ہیں تاہم مراکز میں امیدواروں کی تعداد کے لحاظ سے ترجیحی بنیاد پر امیدواروں کو مراکز مقرر کئے جائیں گے۔ اسکولی تعلیم کی ویب سائٹ پر تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ رجسٹریشن فیس 1000/-روپئے ہے۔ مختلف جائیدادوں کے لئے درخواست داخل کرنے کے خواہشمند امیدواروں کو ہر ایک جائیداد کے لئے ایک ہزار روپئے الگ الگ ادا کرنا ہوگا۔ کسی بھی تکنیکی مدد کے لئے میدوار 9154114982اور 6309998812پر رابطہ کرسکتے ہیں یا helpdesksdsc2024@gmail.comپر میل کرسکتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.