the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

منی پور:راہل گاندھی نے منی پور سے بھارت جوڑو نیائے یاترا کاآغازکردیاہے۔ یہ یاترامنی پور کے توبل ضلع کے ایک نجی میدان سے شروع ہوئی۔ اس سے پہلے راہل گاندھی ایک خصوصی پرواز کےذریعے دہلی سے امپھال پہنچے۔ دراصل، یہ سفر پہلے شروع ہونا تھا، لیکن دھند اور برفباری کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔ جس کے نتیجے میں انہیں تقریباً آدھا گھنٹہ انتظار کرنا پڑا۔ بھارت نیائے یاترا، جو جملہ 67 دنوں تک جاری رہےگی۔اوراس یاتراکے تحت100 لوک سبھا حلقوں کا احاطہ کیاجائے گا۔ یہ سفر جملہ 6700 کلومیٹر تک جاری رہے گا۔ ملیکارجن کھرگے اور



راہل گاندھی نے قومی پرچم لہرایا اورباقاعدہ طور پر یاترا کا آغاز کیا۔
یہ یاترا 18 جنوری تک آسام پہنچے گی۔ یہ یاترا منی پور سے شروع ہوتے ہوئے ناگالینڈ پہنچےگی۔ وہاں سے وہ آسام کا دورہ کریں گے۔ آج رات وہ منی پور کی سرحد پر واقع گاؤں خزامہ میں قیام کریں گے۔ اس کے بعد وہ ناگالینڈ جائیں گے اور کوہیما میں ایک بہت بڑی ریلی کریں گے۔ کانگریس پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ یہ انتخابی مہم نہیں ہے۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ راہل گاندھی ملک کے پسماندہ طبقات کی آواز کو سنانے کے لئے یہ دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا مقصد سب کو انصاف دلانا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.