the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

نئی دہلی:صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے منگل کو کھلاڑیوں کو اسپورٹس ایوارڈس سے نوازا۔ ایوارڈس کے لئے راشٹرپتی بھون میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں سب سے بڑا اعزاز، کھیل رتن ایوارڈ، بیڈمنٹن اسٹار جوڑی چراگ شیٹی اور ستوک سائراج رنکی ریڈی کو ملا ہے۔
جب کہ اسٹار کرکٹر محمد شامی کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس بار محمد شامی سمیت 26 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
جبکہ چراغ شیٹی اور ستوک سائراج رنکی ریڈی کو میجر



دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا۔ یہ تمام ایوارڈز ان کھلاڑیوں کو ان کے کھیلوں میں بہترین کارکردگی پر دیا گیا ہے۔
ہندوستانی فاسٹ بولر محمد شامی نے گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 24 وکٹیں حاصل کیں۔
33 سالہ تجربہ کار تیز گیند باز شامی اس وقت انجری سے نبرد آزما ہیں۔ اس وجہ سے وہ دورہ جنوبی افریقہ پر ٹسٹ سیریز نہیں کھیل سکے۔ لیکن اب ان کے انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ہوم ٹسٹ سیریز میں کھیلنے کی امید ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.