the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
گریٹر نوئیڈا' 9 مارچ (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب نہیں دینے کے لئے اس وقت کی متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے آج کہا کہ اس حملے کا اس وقت مناسب جواب دیا جاتا تو 'دہشت گردی کا ناسور' اتنا بڑا نہیں ہوتا۔

مسٹر مودی نے یہاں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا اجراء اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی دہشت گردانہ حملے کے بعد فوج اس کا بدلہ لینے کے لئے پوری طرح تیار تھی لیکن دہلی سے سیکورٹی فورسیز کو اجازت نہیں دی گئی ۔ اس وقت ملک کو



کچھ کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ دنیا کے لوگ اس کے ساتھ تھے۔
انہوں نے کہا کہ ممبئی کے بعد پونے اور ورانسی میں بھی دہشت گردانہ حملے ہوئے۔ سال2011 میں ممبئی میں پھر سے حملے کئے گئے اور اس کے بعد2013 میں حیدرآباد میں اسی طر ح کے حملے ہوئے۔ ان حملوں کے بعد بھی سابقہ حکومت نے دہشت گردی پر اپنی پالیسی نہیں تبدیل کی صرف وزیر داخلہ بدلے جاتے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ریمورٹ کنٹرول کی حکومت کی وجہ سے پاکستان کی یہ سوچ بنی کہ ہندوستان پر حملے کرتے جاو ' کچھ نہیں ہوگا۔ اب ہماری فوج کی طرف سے پہلے سرجیکل اسٹرائیک اور پھر ایر اسٹرائیک کئے جانے سے پاکستان کو محسوس ہونے لگا ہے کہ یہ پہلے والا ہندوستان نہیں ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.