the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 14 ستمبر (ایجنسی) کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کی بری حالت ہے اور وزیر خزانہ سیتا رمن کے پاس ملک کو اس مصیبت سے نکالنے کی نہ صلاحیت ہے اور نہ کوئی ٹھوس پالیسی ہے۔
کانگریس ترجمان آنند شرما نے سنیچر کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں معیشت کے سلسلے میں محترمہ سیتارمن کی پریس کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو کچھ کہا ہے وہ صرف مایوس کن ہے اور اس میں معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے کوئی طریقہ ملک کے سامنے پیش نہیں کیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ معیشت جس حال میں پہنچ گئی ہے



اسے وہاں سے باہر نکالنے کے لئے وزیر خزانہ کے اندر اہلیت نہیں ہے اور اس سلسلے میں ان کے پاس کوئی ویژن بھی نہیں ہے۔ ان کے پاس ملک کی معیشت کو صحیح راستے پر لانے کے لئے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی حالت یہ ہے کہ جی ڈی پی پانچ فیصد تک پہنچ گئی ہے اور روزگارمیں مسلسل کمی آرہی ہے۔ اگست سے اب تک صرف آٹو سیکٹر میں کمرشیل گاڑیوں کی پیداوار میں 19 سے 20 فیصد کم ہوگئی ہےا ور پسنجر کاروں کی پیداوار میں 41 فیصد کی کمی آئی ہے اور دوپہیا گاڑیوں کی پیداوارمیں 22 فیصد کی کمی آئی ہے۔ آٹو موبائل شعبہ میں 21 سال میں سب سے بڑا بحران ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.