the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق موسی ندی پراجکٹ کو پورا کیاجائےگا۔ جمعرات کو ڈاکٹربی آر امبیڈکر تلنگانہ سکریٹریٹ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ساتھ نیو ڈیولپمنٹ بینک کے ڈائرکٹر جنرل جے پانڈیان سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ حیدرآباد میں موسیٰ پراجیکٹ کے جدید کاری کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ماحولیات کی حفاظت، آلودگی سے پاک اور قدرتی وسائل کو متاثر کیے بغیر موسی ندی پراجکٹ کے کاموں کوابجام دیاجائےگا۔
چیف منسٹرنے میٹرو ریل پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کو شروع کرنے کے لئے درکار تربیت اور



تکنیکی مہارت فراہم کرنے کے لئے تعاون کرنے تعلیمی اداروں سے اپیل کی۔ انہوں نے تعلیمی اداروں،اسپتالوں اورتعلیمی اداروں کے ہاسٹلوں کی تعمیر، ریاستی حکومت کی جانب دیئےجانےوالے مکانات کی تعمیر اور پانی صاف کرنے کے پلانٹس کے قیام کے لئے مالی تعاون کی درخواست کی۔ بعد میں پانڈیان نے کہا کہ وہ ریاست کی ترقی میں کر ینگے۔اس میٹنگ میں ڈپٹی چیف منسٹرڈپٹی ملو بھٹی وکرامارکا،ریاستی وزراء اتم کمار ریڈی، ڈی سریدھر بابو، پونگولیٹی سرینواس ریڈی، حکومت کی چیف سکریٹری شانتی کماری، پرنسپل سکریٹری سی ایم شیشادری، اسپیشل چیف سکریٹری برائے فینانس رام کرشن راؤ، چیف منسٹر کے اسپیشل سکریٹری اجیت ریڈی اور بینک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.