the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ہلدیہ،20 مارچ (یواین آئی) مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے ہفتے کو کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے نوٹ بندی کرنے اور دوسری مالی بد انتظامی کی وجہ سے ملک کی معیشت برباد ہوگئی ہے۔
محترمہ بیرنجی نے یہاں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھاتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) پر فسادات ،لوگوں کے قتل اور ملک میں دلتوں کی لڑکیوں کا استحصال کرنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی (500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ بند کرنے) سے بینک بندی تک مسٹر مودی نے ملک کی معیشت کو برباد کردیا ہے۔انہوں نے لوگوں سے ’بیرونی‘ بی جےپی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کی۔
انہوں نے بھگوا بریگیڈ پر زوردار حملہ کیا اور بی



جےپی کو دنیا کی سب سے بڑی ’زبردستی وصولی‘ کرنے والی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کو بنگال میں کبھی حکومت کرنے کا موقع نہیں دیا جائےگا۔
محترمہ بینرجی نے مسٹر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2017 میں نوٹ بندی کرکے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا۔
انہوں نے کہا،’’وزیراعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی سے بینک بندی تک ملک کی معیشت کو چوپٹ کردیا ہے۔ مرکز کی بی جےپی حکومت جلد ہی ہلدیہ بندرگاہ کو بیچ دے گی۔‘‘
مسٹر مودی کے ترنمول کو تولہ باز کی حکومت کہے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ بینرجی نے کہا،’’ان کی (بی جےپی) دنیا کی سب سے بڑی تولہ باز(زبردستی وصولی کرنے والی) پارٹی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.