the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ 5/ فروری(ایجنسی)سی بی آئی بنام کلکتہ پولس کی جنگ میں سپریم کورٹ نے کلکتہ پولس کمشنرراجیو کمارکی گرفتاری پر روک لگاتے ہوئے انہیں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔راجیو کمار سے سی بی آئی مگھالیہ کی راجدھانی شیلانگ میں پوچھ تاچھ کرے گی۔عدالت کے فیصلے کے فوری بعد دھرنے پر بیٹھیں ممتا بنرجی نے اسے جمہوریت کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلہ سے جمہوریت اور ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تقویت پہنچے گی۔جانچ ایجنسی آئندہ کسی بھی ریاست کے اعلیٰ افسران کے خلاف من مانی طریقے سے آئندہ کارروائی نہیں کرے گی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے راجیو کمار سے پوچھ تاچھ کی مخالفت کبھی نہیں کی تھی۔ہمیں راجیو کمار کی گرفتاری پر اعتراض اور عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ کیا ہے یہ ہماری اخلاقی جیت ہے۔وزیر اعلیٰ نے مودی حکومت پر حملہ سخت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں ملک میں جوحالات بن گئے تھے وہ بہت ہی دکھی تھیں،ملک کے آئینی اداروں پر مسلسل حملے ہورہے تھے۔مرکزی جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے تھا۔جمہوری آواز وں کو دبانے کا یہ ایک بہترین ذریعہ بن گیا تھا۔کوئی بھی آواز بلند کرنے کو تیار نہیں تھا۔کیوں کہ جانچ ایجنسیوں کا خوف حاوی ہوتاجارہا تھا



ایسے حالات میں ہم نے پہل کی اور سی بی آئی کو مرکزی حکومت کا آلہ کار بننے سے روک دیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لیڈران کو گرفتار کرکے اڑیسہ لے جایا گیا۔کلکتہ میں گرفتار کرکے اڑیسہ لے جانے کا کیا مطلب ہوتا ہے۔یہ سب صرف اور صرف پریشان کرنا مقصود تھا۔اب جب کہ ہمارے افسران پر ہاتھ اٹھایا جارہا تھا تو ہم نے آگے بڑھ کر اس کو روک دیا ہے اور سپریم کور ٹ نے بھی ہماری تائید کی ہے۔


وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ چٹ فنڈ گھوٹالوں کی جانچ کی مخالفت ہم نے کبھی بھی نہیں کی ہے،مگر یہ جانچ ایماندارانہ ہونی چاہیے۔جانچ کے نام پر ہمیں ڈرانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے والی ہے۔راجیو کمار نے کبھی بھی سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے سے انکار نہیں کیا۔ہم مسلسل سی بی آئی کا تعاون کرتے رہے ہیں۔مگر سی بی آئی مرکز کے اشارے پر کام کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ پانچ سالوں میں یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکاہے۔پوری جانچ کو الجھادیا گیا ہے۔کیوں کہ جانچ کا مقصد ہی فوت ہوچکا ہے اور صرف ایک مقصد باقی رہ گیا تھا ترنمول کانگریس اور بنگال حکومت کو پریشان کرنا۔مگر ان کی کوششیں ناکامی سے شکار ہوچکی ہیں۔مودی حکومت کے ررویہ اور طریقے کار سے عوام باخبر ہوچکے ہیں۔اگلے چند مہینے میں ہی مودی کے اقتدار کا سورج غایب ہوجائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.