the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


بنگلورو:بنگلورو کے وی وی پورم پولیس اسٹیشن میں گوکاک کے رکن اسمبلی اوربی جے پی لیڈر رمیش جارکی ہولی سمیت تین کے خلاف قرض ادانہ کرنے پردھوکہ دہی کے الزام میں ایف آئی آر درج کیا گیاہے۔
بینک منیجر راجنا نے وی وی پورم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ کرناٹک اسٹیٹ کوآپریٹیو ایپیکس بینک سے قرض لے کر واپس نہ کرکے دھوکہ دیاہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق، چیئرمین رمیش جارکی ہولی، ڈائریکٹر وسنت وی پاٹل اور سوبھاگیہ لکشمی شوگرس لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر شنکر اے پاوڈے، گوکاک فالس روڈ، بیلگاوی ضلع، فیکٹری کے قیام اور توسیع کےکاموں میں شامل تھے اور انہوں نے قرض کیلئےکرناٹک اسٹیٹ کوآپریٹو بینک کو درخواست دی تھی ۔
اس کے مطابق کرناٹک کوآپریٹو اپیکس بینک اور اس کے گروپ بینکوں یعنی وجئے



پور ڈسٹرکٹ سنٹرل کوآپریٹو بینک، ٹمکور ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینک، جنوبی کنڑ ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹیو بینک اور اترا کنڑ ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹیو بینک نے 7 دسمبر 2013 سے 31 مارچ 2017 تک 238 کروڑ روپئے منظورکئےگئے۔پی ٹی آئی کے مطابق ملزمین کی جانب سےحاصل کردہ قرض کی رقم 31 اگست 2023 تک 439.07 کروڑ روپئے ہوگئی۔
ملزمین سوبھاگیہ کوآپریٹیو بینک سے قرض حاصل کرنے کے وقت لکشمی شوگرس لمیٹڈ کمپنی کا چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر تھے۔ لیکن قرض لینے کے بعد اس نے قرض کی ادائیگی نہ کرکے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔اورانہوں نے کمپنی کی ذمہ داریاں کسی اور کو سونپ دی ہیں۔ملزمین پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے کوآپریٹو بینک کو دھوکہ دیا ہے۔اس طرح رکن اسمبلی رمیش جارکی ہولی، وسنت وی پاٹل اور شنکر پاوڈے کے خلاف وی وی پورم پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.