the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
واشنگٹن،12 اگست(اسپوتنک) امریکی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے سنیٹرکملا ہیرس کو نائب صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ مسٹر بائیڈن نے منگل کو کیلیفورنیا کی سابق اٹارنی جنرل کملا ہیرس کو نائب صدر بنانے کا یہ اعلان کیا۔ان کے نام کی توثیق ڈیموکریٹ کنونشن میں کی جائے گی۔
کملا ہیرس نائب صدارتی امیدوار کے لیے نامزد پہلی ڈیموکریٹ سیاہ فام شخصیت ہیں۔وہ کیلی فورنیا سے سینیٹر ہیں اور وہ ماضی میں جوبائیڈن پر کڑی تنقید کرچکی ہیں۔
صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں



نے کملا ہیرس کو چنا ہے، کملاہیرس ملک کی عمدہ پبلک سرونٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے اور کملا ہیرس کو بڑے بنکوں سے لڑتے دیکھا ہے، میں نے انہیں لوگوں کی زندگیاں بہتر بناتے دیکھا ہے، میں نے اپنے بیٹے اور کملا کو خواتین اور بچوں کو استحصال سے بچاتے دیکھا ہے۔ مجھے پہلے بھی فخر تھا اور آج بھی کملا کو نائب صدارتی امیدوار بناتے ہوئے فخر ہے۔
جوبائیڈن اور انکی نائب صدارتی امیدوار کملا ہیرس کل ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔ امریکہ کے صدارتی الیکشن تین نومبر کو ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کا جوبائیڈن سے مقابلہ ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.