the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


حیدرآباد:ریونت ریڈی جنہوں نے ریاست تلنگانہ میں اقتدار کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اوربہتر حکمرانی کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں۔ وہ ریاست میں مزید سرمایہ کاری کے مقصد سے مختلف کمپنیوں کے سرکردہ لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ بہت سی کمپنیاں تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے لئے اپنی تیاری کا اظہار کر رہی ہیں۔
چیف منسٹر نے ممتاز سافٹ ویئر کمپنی گوگل گروپ کےوائی ایس چیئرمین کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی۔
گوگل کے نائب صدر چندر شیکھر تھوٹا نے جمعرات کو چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر خیرسگالی ملاقات کی۔ گوگل کے نائب صدر چندر شیکھر تھوٹا نے چیف منسٹر کے ساتھ ریاست



تلنگانہ میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا اور حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لئے اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ آرٹیفیشیل انٹیلیجنسی ہر شعبے کو متاثر کررہی ہے اوروہ زراعت، تعلیم اور صحت جیسے شعبوں میں تلنگانہ کے ڈیجیٹلائزیشن ایجنڈا کو تیار کرنے میں شراکت دار ہوں گے۔اس علاوہ چندر شیکھر نے چیف منسٹر کو بتایا کہ تلنگانہ کے شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے معیاری خدمات فراہم کرنے کے لئے ان کے پاس بہترین ٹیکنالوجی اور مہارت ہے۔چیف منسٹر نے گوگل میپس اور گوگل ارتھ پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے سڑک کی حفاظت میں ممکنہ بہتری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس میٹنگ میں ریاستی وزراء ڈی سریدھر بابو، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.