the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
xنئی دہلی 26 جنوری(یواین آئی) کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران مکربا چوک، ٹرانسپورٹ نگر، آئی ٹی او اوراکشردھام سمیت دیگرمقامات پر ہوئے تصادم کے درمیان کسانوں کا ایک جتھا لال قلعہ احاطے میں پہنچ کر کسانوں کا جھنڈا لہرادیا ہے آئی ٹی او پر ٹکراو کے دوران بڑی تعداد میں کسانوں نے لال قلعہ احاطہ میں داخل ہوکر اپنا جھنڈا لہرادیا۔ پندرہ اگست کو جس مقام پر جھنڈا لہرایا جاتا ہے اس کے پاس ہی کسانوں نے اپنا پرچم لگادیا۔
سنگھو بارڈر سے بیریکیٹ توڑ کر آگے بڑھے کسانوں کا ٹرانسپورٹ نگر اور



مکربا چوک پر ٹکراوکے بعد آئی ٹی او پر زبردست تصادم ہوا۔ پولیس نے کسانوں کی بھیڑ کو انڈیا گیٹ کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اورلاٹھی چارج کیا۔ آئی ٹی او پر شدید ٹکراو میں کئی کسانوں کے ساتھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال آئی ٹی او پر صورت حال قابو میں ہے۔
کسان مظاہرے کے پیش نظر سمئے پوربادلی، حیدرپور بادلی جہانگیر پوری، آدرش نگر، آزاد پور، جی ٹی بی اسٹیشن، ماڈل ٹاون وشوودیالیہ، ودھان سبھا، آئی ٹی او سمیت متعدد ریلوے اسٹیشنوں کو بندکردیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.