the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 27 اپریل (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر منگل کو الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتائج 2 مئی کو آنے کے بعد انتخابات میں فتح کے جشن پر پابندی لگانے کا ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 27 مارچ سے 29 اپریل کے درمیان مغربی بنگال ، کیرالہ سمیت پانچ ریاستوں میں انتخابات ہورہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ مدراس ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد کیا ہے۔ اس سے قبل مدراس ہائی کورٹ نے کورونا دور میں اسمبلی انتخابات کرانے پر الیکشن کمیشن اور اس کے عہدیداروں کی سخت سرزنش کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "2 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد کوئی فریق فتح کا جشن نہیں منا سکے گا۔ فاتح امیدوار کے ساتھ دو سے زیادہ افراد کو جانے کی اجازت نہیں



ہوگی۔ صرف اس کا اہل نمائندہ ہی انتخابی نتائج کا سرٹیفکیٹ متعلقہ انتخابی افسر سے حاصل کر سکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پورے ملک میں کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر کمیشن نے 21 اگست 2020 کی موجودہ جامع ہدایات کو شامل کرتے ہوئے گنتی کے عمل کے دوران مزید سخت التزامات کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل پیر کو مدراس ہائی کورٹ نے ملک میں کورونا وبا کے دوسرے دور کے لئے تنہا الیکشن کمیشن کو ذمہ دار قرار دیا تھا جس نے سیاسی جلسوں پر پابندی عائد نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
عدالت نے یہ بھی انتباہ کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے کووڈ 19 پروٹوکول کی سختی سے پیروی نہیں کی تو اسے 2 مئی کو گنتی کا عمل روکنا پڑے گا۔
عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے افسران پر قتل کے الزام میں مقدمہ درج ہونا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.