the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 16 فروری (یواین آئی) دہلی ویمن کمیشن نے دہلی پولیس کو ماحولیاتی کارکن دشا روی کی گرفتاری سے متعلق نوٹس جاری کیا بھیجا ہے کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا کہ "دیشا کو زرعی مظاہروں سے متعلق معاملوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دشا کو عدالت میں پیش کرنے سے قبل پسند کا وکیل نہیں دیا گیا، ساتھ ہی کچھ رپورٹ یہ بھی ہیں کہ گرفتاری کے دوران قانونی طریقہ کار کی صحیح طریقے سے پیروی نہیں کی گئی ۔ ہم نے پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے اور اس کیس سے متعلق جانکاری طلب کی ہے۔ پولیس کو معاملے کی جانچ کرنی چاہئے لیکن اگر یہ گرفتاری زرعی تحریک کی حمایت کے سبب ہوئی ہے تو یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔
کمیشن نے



نوٹس میں دہلی پولیس سے دشا کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی طلب کی ہے۔ کمیشن نے پوچھا ہے کہ کیا دشا کی گرفتاری کے دوران طے شدہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تھا؟ نیز میڈیا رپورٹس کے مطابق دشا کو عدالت میں پیش کرنے سے قبل پسند کے وکیل بھی فراہم نہیں کئے گئے تھے۔
دشا کو جاننے والے متعدد سماجی کارکنوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ گرفتاری کے دوران ان کے والدین کو بھی ان کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا کہ انہیں کہاں لیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 22 (1) ہر شخص کو گرفتاری کے بعد پسند کے وکیل کے ذریعہ قانونی نمائندگی کا حق دیتا ہے۔ کمیشن نے اس معاملے میں اب تک کی جانے والی کارروائی کے بارے میں پولیس سے جانکاری طلب کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.