the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

پٹنہ:مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کانگریس پارٹی کو پھر ایک بار تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور اسے سناتن مخالف قرار دیا۔ گری راج سنگھ نے کہا کہ کانگریس ہندو مخالف ہے اور چند دنوں میں کانگریس خود بخود ختم ہو جائے گی۔ یہ حملہ بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج نے کیا ہے کیونکہ کانگریس نے ایودھیا جانے سے انکار کر دیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ بی جے پی انتخابی فائدے کے لئے مندر کی تعمیر مکمل ہونے سے پہلے ہی اس کا افتتاح کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایودھیا میں 22 جنوری کو رام مندر کے تقدس کا پروگرام ہونے جا رہا ہے۔ اس پروگرام پر پورے ملک کی نظریں ہیں۔ بی جے پی کے علاوہ ملک بھر کی تمام پارٹیوں کو پروگرام میں شرکت کے لئے دعوت نامے بھیجے جا رہے ہیں۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، سابق صدر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں پارٹی لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو بھی پران پرتیسٹھا میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ تاہم بروز چہارشنبہ 10 جنوری کو پارٹی نے اس میں شرکت سے انکار کر دیا۔
ساتھ ہی، گری راج سنگھ نے پران پرتیسٹھا میں شرکت نہ کرنے کے کانگریس کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ لوگ موسمی ہندو



ہیں، جب انہیں ووٹ لینے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو نرم ہندو بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جواہر لال نہرو کے بعد کوئی ایودھیا نہیں گیا ہے۔ یہ کانگریس پارٹی تھی جس نے عدالت میں رام مندر کے معاملے کو روکنے کا کام کیا تھا، اس لئے اب ان کے پاس ایودھیا جانے کی اخلاقی طاقت نہیں ہے۔
جب مرکزی وزیر سے پوچھا گیا کہ کانگریس کی ریاستی اکائی کے لیڈروں نے رام مندر پران پرتیسٹھا میں شرکت نہ کرنے کے پارٹی کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ گجرات کانگریس نے اس فیصلے پر سوال اٹھائے ہیں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ریاستوں میں پارٹی کی کمان کرنے والے کانگریسی لوگ بھی پارٹی کی مخالفت کرنے لگے ہیں۔ مجھے کانگریس کے خلاف بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ خود ہی تھک جائے گی۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے رام مندر پران پرتیشٹھا پروگرام کو اپنا پروگرام بنا لیا ہے۔ رام مندر کی تعمیر کا کام مکمل نہیں ہوا، لیکن انتخابی فائدے کے لئے اس کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ مذہب کسی بھی شخص کا ذاتی معاملہ ہے، لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس نے کئی سالوں میں ایودھیا میں رام مندر کو ایک سیاسی پروجیکٹ بنا دیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.