the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ میڈیا کانفرنس میں سابق رکن اسمبلی رگھونندن راؤ نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں برسراقتدار آنے والی کانگریس حکومت بہت سے مسائل پر صحیح فیصلہ لینے سے قاصر ہے۔
اگرچیکہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت کو  بہت سی غلطیوں کا احساس ہو رہا ہے لیکن اب بھی اقدامات کرنے والے ڈگمگا رہے ہیں۔
اگر پچھلی حکومت میں چیف سکریٹری کے طور پر کام کرنے والے سومیش کمار کی اہلیہ کے نام پر 25 ایکڑ اراضی کے اندراج کے الزامات ہیں تو مقدمہ کیوں درج نہیں کیا جا رہا ہے۔
کانگریس حکومت نے کارروائی کیوں نہیں کی حالانکہ ایسا لگتا ہے کہ جو شخص سابقہ بی آر ایس حکومت کے چیف سکریٹری اور خصوصی مشیر کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئے، انہوں نے اس سروس سے فائدہ اٹھایا ہے اور جائیدادیں اپنے خاندان کے افراد کے نام درج کرائی ہیں۔
دھرانی کے نام پر غیر قانونی طریقےسے حصول اراضی کے الزامات ہیں تو تحقیقات کیوں نہیں ہو رہی؟
انہوں نے کہا کہ ان سب وعدوں کاکیاہوابھوماتا کو دھرنی کی جگہ لائیں گے اور غریب کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ظالموں کو سزا دیں گے۔
ہائی کورٹ نے واضح طور پر ہیٹرو تنظیموں کو دی گئی زمینوں کی دوبارہ جانچ کے لئے کہا ہے۔
موجودہ کانگریس حکومت کیوں پس وہیش کررہی ہے



حالانکہ سابق بی آر ایس حکومت نے فرضی جی اوز کے نام پر لوٹا تھا؟
بی جے پی لیڈر نے کہاکہ ہیٹرو تنظیم کو دی گئی ہزاروں کروڑ کی زمینیں، غیر قانونی ہونے کے باوجود بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیوں نہیں ہو رہی؟
انہوں نے کہاکہ ریاست میں رجت کمار، سومیش کمار، اروند کمار وینکٹ رامی ریڈی جیسے آئی اے ایس کے بارے میں بات کریں تو ان کے خلاف کئی الزامات ہیں، کانگریس کے لیڈر اس حقیقت پر کیوں خاموش ہیں کہ جب وہ اقتدار میں آئیں گے تو تحقیقات کریں گے اور کارروائی کریں گے۔
رگھونندن راؤریٹائرڈ آئی اے ایس افسران کو ایم ایل سی اور خصوصی مشیر کے طور پر کیسے مقرر کیا جاتا ہے؟کانگریس پارٹی جس نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بی آر ایس لیڈروں کی بے قاعدگیوں کی سی بی آئی تحقیقات کے لئے مہم چلائی تھی، اقتدار میں آتے ہی اس خیال کو بھول گئی۔
انہوں نے کانگریس سے چیلنج کیاکہ آپ میں بی آر ایس حکومت کے دوران شمسان کےاراضیات کی فروخت، تلنگانہ کے کسانوں کی اراضی کو ایم آر پراپرٹیز، وقف اراضی اور لنکو ہلز میں شامل کرنے کی غیر قانونی تحقیقات کرنے کی ہمت ہے؟ ریونت ریڈی کو جواب دینا چاہئے۔اس میڈیا کانفرنس میں ریاستی ترجمان سنیتا ریڈی، بی جے پی مہیلا مورچہ کی ریاستی صدر شلپا ریڈی، بی جے پی کسان مورچہ کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان گولی مدھوسودن ریڈی اور بی جے پی قائدین لنگم نے شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.