the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:چیف منسٹر ریونت ریڈی نے چہارشنبہ کی رات حیدرآباد کے گنبدان قطب شاہی میں 13 ممالک کے نمائندوں کو عشائیہ دیا۔عشائیہ میں امریکہ، ایران، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، جاپان، تھائی لینڈ، جرمنی، سری لنکا، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، فرانس اور فن لینڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی نے اس موقع پر ان کا خیرمقدم کیا اور اپنی حکومت کی ترجیحات کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی تشکیل شدہ تلنگانہ حکومت تندہی سے کام کر رہی ہے۔ مجاہدین آزادی مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور دیگر رہنماؤں کی امنگوں کولے کراور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی سے تحریک لیتے ہوئے ریاستی حکومت مساوات اور شفافیت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ



تلنگانہ چھ ضمانتوں کے ساتھ ایک فلاحی ریاست کے طور پر ابھرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت ترقی اور بہبود کو یکساں ترجیح دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نوجوانوں کے مستقبل اور صنعتی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے متعلقہ ممالک سے صنعتی سرمایہ کاری سے متعلق مواقع سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے تلنگانہ کو صنعتی طور پر ترقی دینے کے لئے آگے آنے کو کہا۔ چیف منسٹر نے اس کے لئے مناسب ہدایات دینے کی اپیل کی۔اس موقع پرڈپٹی چیف منسٹرملو بھٹی وکرمارکا،ریاستی وزراء دامودرا راج نرسمہا، سریدھر بابو، حکومت کے چیف سکریٹری شانتی کماری، جیش رنجن، حیدرآباد ریجنل پاسپورٹ آفیسرا سنیہاجا اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.