the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

چنڈی گڑھ:چنڈی گڑھ کے نئے میئر منوج سونکر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے بی جے پی پر اپنے میئر کی تقرری میں دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں پیر کی سماعت سے قبل استعفیٰ دے دیا ہے۔ پنجاب بی جے پی کے صدر جتیندر ملہوترا نے اس کی تصدیق کی۔دوسری جانب چنڈی گڑھ میں، عام آدمی پارٹی کے تین کونسلر، پونم دیوی، نیہا مساوت اور گروچرن کلا بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔
پنجاب کے میئر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر عام آدمی پارٹی اور کانگریس مشترکہ طور پر سپریم کورٹ پہنچی تھی اور نئے میئر کے کام کاج پر پابندی کے ساتھ



انتخابی عمل پر روک لگانے اور تمام انتخابی دستاویزات کو سیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اپنی پہلی سماعت میں میئر کے کام کاج پر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ پورے انتخابی عمل پر پابندی لگا دی تھی اور بیلٹ پیپرز کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
چیف جسٹس نے میئر انتخابات میں ریٹرننگ افسر انیل مسیح کی سخت سرزنش کی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ریٹرننگ افسر کے خلاف مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ انہوں نے جمہوریت کا قتل جیسے سخت تبصرے بھی کئے۔ انیل مسیح بی جے پی اقلیتی سیل کے جنرل سکریٹری تھے اور ان کی نگرانی میں چنڈی گڑھ میں میئر کے انتخابات ہوئے جس میں انہیں پریذائیڈنگ آفیسر بنایا گیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.