the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد: بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے ایم پی لیئڈ فنڈ سے حلقہ اسمبلی چار مینا ر کے علاقہ پاڑدی واڑہ میں کمیٹی ہال کے فرسٹ فلور کی نئی تعمیر کا افتتاح انجام دیا جو 52.40لاکھ روپئے سے تعمیر کی گئی ہے۔ اس کے بعد صدر مجلس نے سلطان شاہی میں نئے کمیونٹی ہال و اسکول کی دو منزلہ عمارت کا سنگ بنیاد رکھا، ایک کروڑ 29لاکھ 70ہزار روپئے کی لاگت سے سلطان شاہی میں یہ عمارت تعمیر کی جائے گی۔ 7ہزار مربع فٹ کی عمارت میں پہلی منزل پر 9کلاس رومس اور نچلی منزل پر اسٹاف روم، بیت الخلاء ودیگر چیزیں ہوں گی۔ صدر مجلس نے بتایا کہ انشاء اللہ آئندہ معیاد میں وہ مزید دو منزلوں کا ان عمارتوں میں اضافہ کروائیں گے تاکہ اسکول میں زیادہ سے زیادہ طلبہ استفادہ حاصل کرسکیں۔ بیرسٹر اویسی نے اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاڑی واڑہ میں انہوں نے مزید 19لاکھ روپئے ایم پی لیئڈ فنڈ سے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس سے وہاں مزید ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔ اسی طرح سلطان شاہی میں ایک کروڑ 29لاکھ کے کاموں کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے۔ گتہ دار بھی مارکنگ کرلئے ہیں۔ ہمارا مقصد یہی ہے کہ ایم پی لیئڈ، ایم ایل اے فنڈ اور حکومت کے دوسرے فنڈس سے سرکاری اسکولس و عمارتوں کو مضبوط بنائیں تاکہ تعلیم کا معیار بہتر سے بہتر ہو۔ انہوں نے بتایا



کہ بروز چہارشنبہ 21فروری کو یاقوت پورہ اور بہادرپورہ میں بھی تقریبا 5کروڑ روپئے کے سیوریج لائنوں کے کاموں کا افتتاح کیا جائے گا۔ صدر مجلس نے کہاکہ جماعت ہمیشہ عوام کے درمیان ہے۔ موجودہ حالات میں حیدرآباد میں ہماری برتری کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ مجلس غریبوں اور مظلوموں کی آواز ہے۔ ہم نے حیدرآباد میں اپنے اتحاد جو خون پسینے سے م ضبوط کیا ہے۔ ہمیں آستین میں چھپے ہوئے سانپوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے اور ن بی جے پی کے ایجنٹوں کو بے نقاب کرنا ہے جو ہمارے اتحادکو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ حیدرآباد کے علاوہ مجلس کے امیدوار آنے والے پارلیمانی انتخابات میں اورنگ آباد اور کشن گنج سے بھی کامیابی حاصل کرینگے۔ علاوہ ازیں دوسرے حلقوں سے بھی مجلس انتخاب لڑنے پر غور کررہی ہے۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہاکہ آج وطن عزیز میں مسلمانوں کو سیاسی، معاشی، سماجی طورپر حاشیہ پر لادیاگیاہے۔ ہم سے ہماری مساجد چھین لی جارہی ہیں۔ شریعت میں مداخلت کی جارہی ہے۔ اتراکھنڈمیں ندائی ووٹ سے یکساں سیول کوڈ کا بل منظور کیاگیا۔ ایسے حالات میں ہمیں غفلت میں نہیں رہنا ہے۔ پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہونا ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی چارمینا میر ذالفقار علی، کارپوریٹر پرانا پل سونم راج موہن، کارپوریٹر مغل پورہ نسرین سلطانہ، ڈاکٹر عبداللطیف ممی سابق کارپوریٹر دیگر موجود تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.