the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

نئی دہلی:دہلی کے چیف منسٹراروند کیجریوال ایک بار پھر ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ عام آدمی پارٹی نے ای ڈی کے سمن کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔عام آدمی پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ قانونی طور پر درست سمن کی تامیل کرینگے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔عآپ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا مقصد اروند کیجریوال کو گرفتار کرنا ہے۔ وزیراعظم مودی انہیں گرفتار کرکے دہلی حکومت کو گرانا چاہتے ہیں۔ ہم ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے۔
اس سے پہلے چیف منسٹرکیجریوال چوتھے سمن پر بھی ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ تب انہوں نے کہا تھاکہ ای ڈی نے مجھے چوتھا نوٹس بھیجا ہے۔ ای ڈی نے نوٹس میں کہا ہے کہ آپ 18 یا 19 جنوری کی کسی بھی تاریخ کو آجائے۔ ای ڈی



کے بھیجے گئے چاروں نوٹس قانون کی نظر میں غیر قانونی اور غلط ہیں۔ جب بھی اس طرح کے غیر مخصوص عام نوٹس پہلے ای ڈی کے ذریعہ بھیجے گئے تھے، عدالت نے انہیں منسوخ کر دیا اور انہیں غیر قانونی اور غلط قرار دیا۔
چیف منسٹرنے کہا تھا کہ یہ نوٹس غیر قانونی کیوں ہے۔ میں نے اس سلسلے میں کئی بار ای ڈی کو لکھا ہے، لیکن ای ڈی کوئی جواب نہیں دے رہی ہے۔ یہ نوٹس سیاسی سازش کے تحت بھیجے جا رہے ہیں۔ نام نہاد ایکسائز کیس کی تحقیقات گزشتہ دو سال سے جاری ہیں۔ ان دو سالوں میں انہیں کچھ نہیں ملا۔ کئی عدالتوں نے ان سے کئی بار سوالات بھی کئے ہیں کہ کتنی رقم برآمد ہوئی، کیا سونا، زمین کے کاغذات کہیں سے ملے یا کہیں بھی رقم برآمد ہوئی۔ لیکن، انہیں کہیں بھی کچھ نہیں ملا۔ لوگوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے اور جھوٹے بیانات لئے جا رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.