the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی وصنعت ڈی سریدھر بابو نے آج تلنگانہ کو ملک کا سب سے متحرک ایرو اسپیس ایکو سسٹم قرار دیا۔سریدھربابونےچہارشنبہ کو اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس سنٹر شمش آباد میں ہندوستانی بحریہ کے لئے درشٹی 10اسٹارلائنران مینڑایریل ویہکل کی نقاب کشائی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پراجئے بھٹ، رکشیا راجیہ منتری، وزارت دفاع، ایڈمرل ہری کمارچیف آف نیول اسٹاف، ہندوستانی بحریہ، لیفٹیننٹ جنرل اجے کمار سوری ڈائریکٹر جنرل ایوی ایشن، انڈین آرمی، آشیش راجونشی، صدر اور سی ای او، اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس، جیت اڈانی، پروموٹر اور ڈائریکٹر، اڈانی ایئرپورٹس اور جیش رنجن پرنسپل سیکریٹری برائے آئی ٹی اور صنعت بھی موجود



تھے۔
وزراء نے کہا کہ ایرو اسپیس، ہوا بازی اور خلائی صنعتیں ریاست تلنگانہ کے لئے ایک اہم شعبہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ، سرویسنگ، انجینئرنگ اور ٹریننگ فرموں کی میزبانی کے لئے کئی ایرو اسپیس اور اس سے منسلک پارکس موجود ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ تلنگانہ کی صنعتی پالیسی کو صنعت میں سب سے زیادہ صنعت دوست پالیسی کے طور پر سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں ایرو اسپیس اور اس سے منسلک شعبوں میں 1000 سے زیادہ ایم ایس ایم ایز ہیں، اور ریاست وقتاً فوقتاً عالمی ایرو اسپیس سپلائی چین میں مقامی ایم ایس ایم ایز کے لئے سپلائی چین ایونٹس کی میزبانی کرتی ہے۔ سریدھر بابو نے کہا کہ ریاست نے عالمی اصل آلات سے متعدد بڑی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.