the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
علی گڑھ:14ستمبر(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی اترپردیش میں انتخابی بگل پھونکتے ہوئے کانگریس پر آج تنقید کیا کہ اس نے اپنی لگن اور قربانیوں سے ملک کو نئی سمت دینے والے راجا مہندر پرتاپ سنگھ جیسے قومی ہیرو سے ملک کی اگلی نسلوں کو روشناس نہیں کرایا اور 20ویں صدی کی ان غلطیوں کا 21ویں صدی کا ہندوستان اصلاح کررہا ہے علی گڑھ میں ڈیفنس کوریڈو اور راجا مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مسٹر مودی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو راجامہندر پرتاپ سنگھ کے کردار سے ترغیب لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ’ ہندوستان کی تاریخ ایسے قومی ہیروں کی کہانیوں سےبھر ی پڑی ہے جنہوں نے اپنی محنت و قربانیوں سے ملک کو نیا سمت دیا۔ ایسے کتنے ہی عظیم شخصیات نے سب کچھ قربان کردیا لیکن ملک کی بدقسمتی رہی ہے کہ ایسے قومی ہیرووں سے ملک کی آنے والی نسلوں کو روشناس نہیں کرایا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا۔ان کی کہانیاں جاننے سے نسلیں محروم رہ گئیں۔20ویں صدر ان غلطیوں کو 21ویں صدی کا ہندوستان صحیح کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراجا سہیل دیو،



چھوٹورام یا راجا مہندر پرتاپ سنگھ ہوں ملک کی ترقی کے لئے ان کے کردار کو آگے لانے کی ایماندارانہ کوشش ہورہی ہے۔
مسٹر مودی نے راجا مہندرپرتاپ سنگھ کے ہندوستان کے روشن مستقبل کی خاطر تعلیم کے شعبے میں کردار کا زکر کیا اور کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں اس یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کا موقع ملا۔یہ یونیورسٹی 21ویں صدی کے ہندوستان میں تعلیم اور ہنرمندی کی توقعات کے مطابق دفاعی مطالعہ، دفاعی پروڈکشن کی ٹیکنالوجی، اس علاقے میں کام کرنے والے ہنرمندافرادی قوت تیار کرے گا۔ یہاں تعلیم اور ہنرمندی مقامی زبان میں دینے پر طاقت دیا جائےگا۔
اپنے تالا کاروبار کی وجہ سے مشہور علی گڑھ میں دفاعی پروڈکشن گلیارے کے سنگ بنیاد کے موقع پر وزیر اعظم نے گھروں اور دوکانوں کی سیکورتی میں کردار ادا کرنے والا علی گڑھ اب ملک کی سرحدوں کی سیکورتی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہاں سینکڑوں کروڑ روپئے کے سرمایہ کاری سے ڈیڑھ درجن سے زیادہ کمپنیاں آرہی ہیں جو چھوٹے ہتھیار، ڈرون، ائیرواسپیس میٹل کمپونینٹ، اینٹی ڈرون نظام اور دیگر دفاعی آلات بنائیں گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.