چارمینار کے رکن اسمبلی میر ذوالفقار علی نے اردو مسکن، خلوت کے سالارِ ملت آڈیٹوریم میں منعقدہ محفلِ ختمِ قرآن اور خصوصی دعا میں شرکت کی۔ اس روحانی اجتماع کی نظامت حضرت مولانا عرفان اللہ شاہ نوری سیفی صاحب نے فرمائی، جہاں جنرل سکریٹری اور سابق رکن اسمبلی جناب احمد پاشا قادری کی صحت و شفا کے لیے
نہایت عقیدت و اخلاص کے ساتھ دعا کی گئی۔محفل میں موجود شرکاء نے جناب احمد پاشا قادری کی جلد صحت یابی، درازیٔ عمر اور کامل شفا کے لیے اجتماعی دعا میں ہاتھ اٹھائے، جبکہ میر ذوالفقار علی نے بھی محفل میں حصہ لیتے ہوئے محترم احمد پاشا قادری صاحب کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی جلد صحت و بحالی کی تمنا کا اظہار کیا۔