the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
نئی دہلی، 15 جون (یو این آئی) ہند-آسیان ڈائیلاگ تعلقات کی 30 ویں سالگرہ اور آسیان کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر دو روزہ آسیان-ہندوستان خصوصی وزرائے خارجہ کی میٹنگ جمعرات کو شروع ہوگی۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور جمہوریہ سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن 16 اور 17 جون کو ہونے والی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اس خصوصی اجلاس میں آسیان کے دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور آسیان کے سیکرٹری جنرل شرکت کریں گے۔ سال 2022 کو آسیان-بھارت دوستی سال کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
آسیان-انڈیا مذاکراتی تعلقات 1992 میں علاقائی شراکت داری کے قیام کے ساتھ شروع ہوئے جو دسمبر 1995 میں مکمل ڈائیلاگ پارٹنرشپ، 2002 میں سمٹ لیول پارٹنرشپ اور 2012 میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل ہوا۔ آج، آسیان-انڈیا شراکت داری ایک مضبوط حکمت عملی کے طورپر قائم ہے۔ آسیان ہندوستان کی ایکٹ



ایسٹ پالیسی اور وسیع ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے ہمارے نقطہ نظر میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کثیر الجہتی شراکت داری میں کئی علاقائی ڈائیلاگ میکانزم اور ورکنگ گروپس شامل ہیں جو مختلف سطحوں پر باقاعدگی سے ملتے ہیں اور ان میں سالانہ سربراہی اجلاس، وزارتی اور اعلیٰ حکام کی ملاقاتیں شامل ہیں۔ جاری انڈیا-آسیان تعاون کی رہنمائی 2021-2025 کے ایکشن پلان سے ہوتی ہے جسے 2020 میں اپنایا گیا تھا۔
آسیان-ہندوستان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آسیان چیئر کے زیر اہتمام سالانہ تقریب ہے۔ اس بار پہلی بار یہ میٹنگ حکومت ہند کی طرف سے نئی دہلی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ وزارتی میٹنگ سے پہلے، 24ویں آسیان-ہندوستان کے سینئر عہدیداروں کی میٹنگ آج یہاں وزارت خارجہ میں سکریٹری (مشرق) سوربھ کمار اور سنگاپور کے مستقل سکریٹری البرٹ چوا نے منعقد کی۔ میٹنگ میں آسیان انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور اس کی مستقبل کی سمت کا جائزہ لیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.