دہلی 14 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) مرکزی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ دونوں تلگو ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں اپریل 2026 سے ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسو ریویژن) کا آغاز کیا جائے گا۔ مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے میں اس عمل کا آغاز ہوگا اور مئی کے تیسرے ہفتے تک اسے مکمل کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایس آئی آر عمل کا پہلا مرحلہ
بہار میں مکمل کرلیا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں ملک کی 9 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں یہ عمل جاری ہے۔ دوسرے مرحلے میں گجرات، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں یہ عمل آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔سی تناظر میں الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ دونوں تلگو ریاستوں کے ساتھ ساتھ چند دیگر ریاستوں میں بھی تیسرے مرحلے کے تحت ایس آئی آر عمل انجام دیا جائے گا۔