the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر بلیک فنگس کے بڑھتے ہوئے قہر پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس کے علاج معالجے کے مناسب انتظامات کرکے متاثرین کو فوری راحت دی جائے ۔
محترمہ گاندھی نے ہفتے کے روز وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاستوں سے بلیک فنگس کو وبا اعلان کرنے کو کہا ہے لیکن اس سے نمٹنے کے لئے اتنے وسائل



دستیاب نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق وبا کے علاج کے لئے درکار ادویات کی بازار میں بہت قلت ہے اور ایسی صورتحال میں اس وبا کو بغیر کسی تیاری کے اعلان کر کے کیسے نمٹا جاسکتا ہے۔
کانگریس کی صدر نے کہا کہ ادویہ کی شدید قلت کے ساتھ ہی، اس وبا کو آج تک آیوشمان بھارت جیسی صحت کی اسکیموں سے نہیں جوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس سمت میں فوری اقدامات کرے اور لوگوں کو راحت فراہم کرنی چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.