نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) کا نگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملکار جن کھر گے ، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرانے احمد آباد طیارہ حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سو گوار خاندانوں کے تیں دلی تعزیت کا اظہار کیا جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں مسز گاندھی نے کہا کہ میں احمد آباد
میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے سے گہرا صدمہ اور غم زدہ ہوں۔ میری تعزیت مسافروں اور عملے کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ جو مناظر سامنے آئے ہیں وہ انتہائی دردناک ہیں۔ پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہوا ہے اور دعائیں مانگ رہا ہے۔
مسٹر کھرگے نے کہا کہ گجرات کے احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا، جس میں بہت سے مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔