نئی دہلی: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی مندر مارگ پولیس اسٹیشن پہنچیں، جہاں پرینکا گاندھی واڈرا سمیت کئی کانگریسی رہنماؤں کو احتجاج کے بعد حراست میں رکھا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونیا گاندھی پولیس
اسٹیشن کے باہر موجود ہیں، جبکہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پولیس نے انہیں بھی اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ یاد رہے کہ کانگریس کے متعدد رہنماؤں کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے دوران دہلی پولیس نے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد انہیں مندر مارگ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔