: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 15 فروری (یواین آئی) کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر اور رائے بریلی سے پارٹی کی لوک سبھا رکن پارلیمنٹ سونیا گاندھی نے ایک جذباتی خط لکھ کر رائے بریلی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی عمر کی وجہ سے اب وہ علاقے کے لوگوں کی مزید خدمت نہیں کرسکیں گی۔
راجستھان سے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے ایک دن بعد محترمہ گاندھی نے رائے بریلی کے لوگوں کو ایک خط
لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ خرابی صحت کی وجہ سے اب الیکشن نہیں لڑسکیں گی۔ جذباتی خط لکھتے ہوئے انہوں نے عوام سے اہل خانہ کو سنبھالنے کی اپیل بھی کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ دہلی میں میرا خاندان نا مکمل ہے۔ رائے بریلی آکر میرا خاندان مکمل ہو جاتا ہے۔ میں جو کچھ بھی ہوں رائے بریلی کے لوگوں کی وجہ سے ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ ہمارے خاندان کو سنبھال لیں گے۔ رائے بریلی سے میر اپرانارشتہ رہا ہے ، خاندان کا گہرا رشتہ رہا ہے۔