the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
رائے بریلی:23 جنوری(یواین آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اپنے پارلیمانی حلقے رائے بریلی میں جمعرات کو ضلع و شہری صدر کے ٹریننگ کیمپ میں اترپردیش میں پارٹی کی مضبوطی کے علاوہ کسانوں کے مسائل پر مرکزی و ریاستی حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا محترمہ گاندھی دو روزہ دورے پر بدھ کو بیٹی و جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ یہاں پہنچی تھیں۔بھوئے مئو گیسٹ ہاوس میں انہوں نے کانگریس کے ضلع اور شہری صدر کے تربیتی کیمپ میں پارٹی کے ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ کی۔
انہوں



نے اترپردیش کی سیاسی صورتحال پر غوروخوض کیا اور تنظیم کو بوتھ سطح پر مضبوط بنانے کی حکمت عملی کے ساتھ کسانوں کے مسائل کو لے کر سرکار کے خلاف سڑک سے لے کر اسمبلی تک اور بلاک سے لے کر راجدھانی تک احتجاج کئے جانے کا خاکہ بھی طے کیا۔
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کو سب سے پہلے کسانوں کے گھر جاکر اور نکڑپروگرام کر کے ان کو درپیش مسائل و دقتوں کو سننے کا مشورہ دیا۔ دوسری جانب کسانوں کے مطالبے کی بنیاد پر بلاک،تحصیل اور ضلع سطح کے افسران کو بھی گھیرنے کی ہدایت دی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.