نئی دہلی ، 6 ، مئی (یو این آئی) ہندوستانی خواتین نے اپنی بہادری کا آج ایک بار پھر مظاہرہ کیا ہے جب لیفٹیننٹ کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کی قیادت میں پاکستان کے دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ و برباد کر دیا اس فوجی کارروائی میں ہندوستانی فوج نے پاکستان مقبوضہ کشمیر اور دیگر مقامات پر دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں نشانہ
بنایا اور 80 سے زیادہ دہشت گردوں موت کے گھاٹ اتار دیا اس کامیاب کارروائی کا سہرا ان دو بہادر خواتین کو جاتا ہے جنھوں نے اپنے کام کو بخوبی انجام دیا۔
ہندوستان نے دنیا کو خواتین کی طاقت کا پیغام دیا ہے اور اس سب کے درمیان کرنل صوفیہ قریشی سرخیوں میں آگئی ہیں۔
کرنل صوفیہ قریشی ہندوستانی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر فائز افسر ہیں۔