تلنگانہ حکومت کی جانب سے حیدرآباد میں اسمارٹ راشن کارڈز کی تقسیم کے پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تلنگانہ حکومت کے محکمۂ سول سپلائز کی جانب سے یہ پروگرام کومرام بھیم آدیواسی بھون، روڈ نمبر 10، بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں منعقد کیا گیا، جس میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن قانون ساز کونسل مرزا رحمت بیگ و چارمینار رکن اسمبلی میر
زلفقار علی نے شرکت کی اور اسمارٹ راشن کارڈز کی تقسیم کے عمل میں حصہ لیا۔ پروگرام کے دوران AIMIM کے قانون سازوں نے اسمارٹ راشن کارڈز کی تقسیم کے انتظامات اور عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر عوام سے متعلق مختلف اہم امور پر بھی توجہ مرکوز کی گئی اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی کہ مستحق افراد تک راشن کارڈز کی سہولت مؤثر اور شفاف انداز میں پہنچے۔