: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
انقرہ، 16 مئی (یو این آئی) صدر رجب طیب ایردوان نے سلواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اُن کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔ صدر ایردوان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے
کی شدید مذمت کی جاتی ہے میں ان کی جلد صحت یابی کا منتظر ہوں، حکومت ترکیہ اور عوام کی طرف سے سلوواکیہ کی عوام اور حکومت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچانا چاہتا ہوں۔ گزشتہ روز رابرٹ فیکو پر کابینہ اجلاس کے بعد قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تھی جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔