ذرائع:
یاقوت پورہ میں جمعرات کو ایک 6 سالہ بچی اسکول جاتے ہوئے حادثاتی طور پر مین ہول میں گر گئی۔ بچی کے رشتہ دار نے فوری طور پر اسے محفوظ طریقہ سے باہر نکال لیا۔ اس واقعہ کے بعد جی ایچ ایم سی اور حیدرا نے اپنی لاپرواہی کو تسلیم نہیں کیا تھا تاہم آج حیدرا
کے کمشنر اے وی رنگاناتھ نے ردعمل ظاہر کیا۔کمشنر نے کہا کہ یہ غلطی حیدرا کی جانب سے ہی ہوئی ہے اور واقعہ کے ذمہ دار عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں موجود تمام مین ہولس کا ہم آڈٹ کر رہے ہیں۔ جن مین ہول کے ڈھکن درست نہیں ہیں ان کی نشاندہی کرکے متعلقہ ایجنسی کو سکریٹری کے ذریعہ اطلاع دے رہے ہیں